
(ویب ڈیسک ) اسرائیلی بحریہ کی جانب سے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک لیا گیا۔
امدادی تنظیم کی جانب سے بیان می کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی اسپیڈ بوٹس نے فلوٹیلامیں شامل متعدد کشتیوں کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد فلوٹیلا میں شامل امدادی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔
تنظیم نے بتایا کہ ان کا امدادی کارکنوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ڈرونز، کمیونیکیشن جیمنگ ٹیکنالوجی اور مسلح اہلکاروں کے ذریعے بحیرہ روم کے وسط میں فلوٹیلا کو روکنے کیلئے کارروائی کی۔
تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتیں فوری طور پر مداخلت کریں تاکہ امدادی مشن کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
INTERCEPTION HAPPENING NOW pic.twitter.com/lwXVnysDV7
— Global Sumud Flotilla (@gbsumudflotilla) April 30, 2026
دوسری جانب حماس اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی اقدام کو بحری قذاقی قرار دیا ہے اور اسکی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔


















