مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کل ایک روزہ دورے پر گلگت جائیں

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کل ایک روزہ دورے پر گلگت جائیں



مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کل ایک روزہ دورے پر گلگت جائیں

گلگت/اسلام آباد: گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد میاں محمد نواز شریف کل ایک روزہ اہم دورہ کریں گے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک بیان میں اس دورے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قائد محترم جناب محمد نواز شریف کل گلگت بلتستان پہنچیں گے۔ اپنے اس ایک روزہ دورے کے دوران وہ پارٹی کے مقامی رہنماؤں اور انتخابی دنگل کے لیے نامزد پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اپنے اس دورے میں گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کی حکمتِ عملی اور خطے کے عوام کی خوشحالی و ترقی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ سیاسی حلقوں کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد کا یہ دورہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پارٹی مہم کو تیز کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *