خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق



خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی موجودہ نازک صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نمائندہ نیو نیوزاسلام آباد ذیشان سیدکے مطابق  ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے خطے کی حالیہ صورتحال، بالخصوص لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور بیروت کے بعض علاقوں پر ممکنہ اسرائیلی حملوں کے اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی سفارت کاری میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے درخواست کی کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کی کمی اور جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے۔
اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے خطے کی صورتحال پر پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ مفاہمتوں کا تحفظ ناگزیر ہے اور جنگ بندی کا تسلسل کسی بھی ممکنہ بگاڑ کو روکنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت پر مشاورت جاری رکھنے اور باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، جبکہ پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *