اسرائیلی بحریہ  نے غزہ امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک لیا

اسرائیلی بحریہ  نے غزہ امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک لیا

اسرائیلی بحریہ  نے غزہ امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک لیا

(ویب ڈیسک ) اسرائیلی بحریہ کی جانب سے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے صمود فلوٹیلا کو روک لیا گیا۔

امدادی تنظیم کی جانب سے بیان می کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی اسپیڈ بوٹس نے فلوٹیلامیں شامل متعدد کشتیوں کو  گھیرے میں لے لیا جس کے بعد فلوٹیلا میں شامل امدادی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔

تنظیم نے بتایا کہ ان کا امدادی کارکنوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ڈرونز، کمیونیکیشن جیمنگ ٹیکنالوجی اور مسلح اہلکاروں کے ذریعے بحیرہ روم کے وسط میں فلوٹیلا کو روکنے کیلئے کارروائی کی۔

تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتیں فوری طور پر مداخلت کریں تاکہ امدادی مشن کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

دوسری جانب حماس اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی اقدام کو بحری قذاقی قرار دیا ہے اور اسکی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *