
کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج کاروبار کا آغاز دھماکہ خیز انداز میں ہوا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے بھرپور جوش و خروش کے باعث مارکیٹ نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔ دورانِ ٹریڈنگ کے ایس ای (KSE) 100 انڈیکس میں 2 ہزار 743 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آج کے کاروباری سیشن کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 49 ہزار 586 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب ہے۔گزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 46 ہزار 842 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ آج کی بلند ترین سطح گزشتہ روز کے مقابلے میں نمایاں بہتری کو ظاہر کر رہی ہے۔
معاشی ماہرین اس بڑی تیزی کے پیچھے درج ذیل عوامل کو قرار دے رہے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ چین اور امریکہ ایران کشیدگی میں کمی کی خبروں نے مارکیٹ میں مثبت لہر دوڑا دی ہے۔ اگر مارکیٹ میں تیزی کا یہی رجحان برقرار رہا تو ماہرین کا ماننا ہے کہ آج ہی کے سیشن میں انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر سکتا ہے۔


















