کاؤنٹی لیگ میں بولر کی شاندار بولنگ ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے سب کو حیران کردیا 

کاؤنٹی لیگ میں بولر کی شاندار بولنگ ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے سب کو حیران کردیا 

کاؤنٹی لیگ میں بولر کی شاندار بولنگ ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے سب کو حیران کردیا 

(ویب ڈیسک) کاؤنٹی لیگ کے ایک میچ میں ایک نایاب ترین کارنامہ سامنے آیا جہاں بولر نے مسلسل چھ گیندوں پر چھ وکٹیں حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔

پینکرج کرکٹ کلب کے کھلاڑی مائلز ڈیوس نے پیلسال کرکٹ کلب کے خلاف میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کی، جو کرکٹ کی تاریخ کے نایاب ترین لمحات میں شمار ہوتی ہے۔ خود ڈیوس نے بھی اس کارکردگی کو ناقابل یقین قرار دیا۔

میچ میں پینکرج نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 168 رنز اسکور کیے۔ جواب میں پیلسال کی ٹیم 49 رنز پر دو وکٹیں کھو چکی تھی کہ نویں اوور میں ڈیوس نے گیند سنبھالی۔ اوور کی پہلی گیند وائیڈ ہونے کے باوجود انہوں نے زبردست واپسی کی اور آخری دو گیندوں پر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد اگلے اوور میں مزید چار وکٹیں لے کر مخالف ٹیم کے 49 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ کردیے۔

ڈیوس نے مجموعی طور پر 6 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت ان کی ٹیم نے 116 رنز سے بڑی کامیابی سمیٹی۔

یہ حیران کن کارنامہ کرکٹ میں بہت کم دیکھنے کو ملا ہے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ مائلز ڈیوس پیشے کے لحاظ سے الیکٹریشن ہیں اور اس میچ میں شرکت بھی انہوں نے اپنے ساتھی کی مدد سے ممکن بنائی تھی۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *