
اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔


















