واٹس ایپ کی جانب سے انکرپٹڈ کلاؤڈ اسٹوریج کو متعارف کرانے کا فیصلہ

واٹس ایپ کی جانب سے انکرپٹڈ کلاؤڈ اسٹوریج کو متعارف کرانے کا فیصلہ



واٹس ایپ کی جانب سے انکرپٹڈ کلاؤڈ اسٹوریج کو متعارف کرانے کا فیصلہ

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے صارفین کے لیے چیٹ بیک اپ کے نظام میں بڑی تبدیلی لانے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے تحت ایک نیا کلاؤڈ اسٹوریج فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی چیٹس اور ڈیٹا کو کمپنی کے اپنے کلاؤڈ سسٹم میں محفوظ کر سکیں گے۔

اس وقت اینڈرائیڈ صارفین اپنے واٹس ایپ بیک اپ کے لیے Google Drive جبکہ آئی فون صارفین iCloud استعمال کرتے ہیں، تاہم نئے فیچر کے بعد صارفین کو ایک اضافی اور متبادل سہولت بھی میسر ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اپنے کلاؤڈ اسٹوریج سسٹم کو مکمل طور پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بنا رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ چیٹ بیک اپ ڈیٹا تک واٹس ایپ سمیت کوئی بھی فریق رسائی حاصل نہیں کر سکے گا۔

یہ فیچر اس وقت اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں آزمائشی مرحلے میں ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین کے پاس دو آپشنز ہوں گے: گوگل ڈرائیو اور واٹس ایپ کا اپنا کلاؤڈ اسٹوریج۔ کمپنی کی جانب سے صارفین کو 2 جی بی مفت اسٹوریج فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی جائے گی۔

واٹس ایپ پہلے ہی ذاتی پیغامات کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کرتا ہے، تاہم بیک اپ کے لیے یہ فیچر صارف کو خود ایکٹیویٹ کرنا پڑتا ہے۔ نئے سسٹم میں بیک اپ ڈیٹا خودکار طور پر محفوظ اور انکرپٹڈ ہوگا۔

مزید رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ ایک اضافی پیکج بھی متعارف کرا سکتا ہے، جس کے تحت تقریباً 50 جی بی کلاؤڈ اسٹوریج ایک ڈالر ماہانہ میں دستیاب ہو سکتا ہے۔ تاہم یہ فیچر ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے اور اس کی عالمی سطح پر دستیابی کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔
 
 
 





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *