
(ویب ڈیسک) لاہور میں سٹریٹ کرائم کی انوکھی واردات ہوئی ہے۔جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
ملت پارک کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان راہگیر بچے سے اشیاء خورونوش چھین کر فرار ہوگئے۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
فوٹیج میں ملزمان کو بچے سے اشیائے خوردونوش چھین کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا۔
ملت پارک پولیس نے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور لوکیشن ٹریس کر کے کچھ گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا،ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والی ہونڈا 125 موٹرسائیکل پولیس تحویل میں لے لی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نعیم الرحمن اور حسیب سے پیشہ وارانہ تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں ۔


















