
کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 772 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 919 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں سونا 44 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 616 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔


















