ملتان سلطانز کا حیدر آباد کنگزمین کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف

ملتان سلطانز کا حیدر آباد کنگزمین کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف

ملتان سلطانز کا حیدر آباد کنگزمین کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 11 کے  پہلے ایلیمینیٹر میں ملتان سلطانز نے حیدر آباد کنگز مین  کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے  جارہے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے 46 گیندوں پر 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ صاحبزادہ فرحان 15، اسٹیو اسمتھ 13 اور محمد نواز نے  18 رنز  بنائے۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ ، محمد علی اور عاکف جاوید نے 2، 2  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی نے  گزشتہ روز کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *