معروف بھارتی گلوکارہ سمن کلیان پور 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

معروف بھارتی گلوکارہ سمن کلیان پور 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

معروف بھارتی گلوکارہ سمن کلیان پور 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک: معروف بھارتی گلوکارہ سمن کلیان پور 89 سال کی عمر میں ممبئی میں طویل علالت کے بعد وفات پا گئیں۔

سمن کلیان پور نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں اپنی سریلی آواز سے شائقین کے دل جیتے اور بھارتی موسیقی میں اپنی الگ پہچان قائم کی۔

ان کے مشہور گیتوں میں “نہ نہ کرتے پیار تمہیں سے کر بیٹھے”، “تم نے پکارا اور ہم چلے آئے” اور “آج کل تیرے میرے پیار کے چرچے” شامل ہیں، جو آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

انہوں نے ہندی، مراٹھی، آسامی، کنڑ، بنگالی اور اوڑیا سمیت کئی زبانوں میں گلوکاری کے جوہر دکھائے، جبکہ بھجن، غزل اور ٹھمری میں بھی اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔

سمن کلیان پور کی قریبی دوست اور سوانح نگار منگلا کے مطابق، وہ گزشتہ چند روز تک اپنے ہی گیت سنتی رہیں۔

ان کے انتقال سے بھارتی موسیقی کی ایک سنہری آواز خاموش ہو گئی ہے اور مداحوں میں گہرا غم چھا گیا ہے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *