رواں ماہ عوام کو کتنی سرکاری چھٹیاں ملنے کا امکان ہے؟

رواں ماہ عوام کو کتنی سرکاری چھٹیاں ملنے کا امکان ہے؟

رواں ماہ عوام کو کتنی سرکاری چھٹیاں ملنے کا امکان ہے؟

ویب ڈیسک: محرم الحرام کے موقع پر رواں ماہ کے آخر میں ملک بھر میں دو روزہ سرکاری تعطیلات کا امکان ہے، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔

ابتدائی فلکیاتی اندازوں کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام، یعنی یومِ عاشور، 24 اور 25 جون 2026ء کو ہونے کا امکان ہے۔ انہی تاریخوں پر سرکاری تعطیلات دیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے، تاہم حتمی تاریخوں کا انحصار محرم کا چاند نظر آنے پر ہوگا۔

روایت کے مطابق وفاقی حکومت 9 اور 10 محرم کو ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کرتی ہے،اس دوران سرکاری و نجی دفاتر، بینک اور تعلیمی ادارے بند رہتے ہیں۔

دوسری جانب سکیورٹی انتظامات کے تحت مختلف شہروں میں عزاداری جلوسوں کے روٹس پر کاروباری مراکز جزوی یا مکمل طور پر بند رکھے جا سکتے ہیں، جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی سکیورٹی پلان بھی مرتب کیے جا رہے ہیں۔

محرم الحرام کی تعطیلات سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن چاند کی رویت کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *