
(ویب ڈیسک) پاکستان نے پہلگام واقعہ کی شفاف انکوائری کی پیشکش کے ساتھ ہر اشتعال انگیزی پرسخت اور فیصلہ کن جواب دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے 30 اپریل 2025 کو بھارتی اشتعال انگیزی کی صورت میں واضح اور دو ٹوک پیغام دیا ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج الرٹ ہیں اور قومی سلامتی کمیٹی کا غیر متزلزل عزم بھی موجود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھار ت کی جانب سے کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کی کوشش کی گئی تو اس کا جواب انتہائی سخت اور شدید ہو گا ، بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا جواب اپنے وقت اور اپنی منتخب کردہ جگہ پرموثر اور فیصلہ کن دیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی اس پریس کانفرنس میں واضح اور دوٹوک موقف میں کہا کہ ہم تیار ہیں اور ہم ہر ڈومین میں بھارت کی تمام ترسرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔انسداد دہشتگردی ، غیر عسکری میدان، انفارمیشن آپریشن ، فضا ، زمین اور سمندر ہر جگہ جوابی اقدامات نافذ العمل ہے اور ہمارا جواب انتہائی موثر اور فیصلہ کن ہوگا ،کسی بھی بلااشتعال جارحیت پر ہمارا پیغام واضح ہے ،” ہم تیار ہیں آزمانہ نہیں”۔
عالمی ماہرین کے مطابقاللہ کی مدد اور نصرت ، پاکستانی عوام اور افواج کے غیر متزلزل عزم نے بھارت کےغرور خاک میں ملادیا ۔ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے اپنے عزم کو بہترین حکمت عملی کے تحت سچ ثابت کیا اورجو کہا وہ کر کے بھی دکھایا۔


















