جنگ کے خاتمےکا فیصلہ ایران اپنی شرائط پر کرےگاایرانی صدر

جنگ کے خاتمےکا فیصلہ ایران اپنی شرائط پر کرےگاایرانی صدر

جنگ کے خاتمےکا فیصلہ ایران اپنی شرائط پر کرےگاایرانی صدر

ویب ڈیسک: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ایران اپنی شرائط پر کرے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے سے متعلق تمام فیصلے زمینی حقائق اور قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے مسلح افواج کا کردار تاریخی اور قابلِ تحسین ہے، جبکہ ایران ہر صورت اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔

دوسری جانب ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات سے متعلق دعوؤں کی تردید کر دی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی قسم کے براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی قیادت میں سفارتی کوششیں جاری ہیں، جبکہ امریکا کے ساتھ صرف ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *