بھارت افغانستان کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال کر رہا ہے: حافظ طاہر اشرفی

بھارت افغانستان کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال کر رہا ہے: حافظ طاہر اشرفی



بھارت افغانستان کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال کر رہا ہے: حافظ طاہر اشرفی

لاہور: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے مضبوط فوج ناگزیر ہے، پاک فضائیہ نے معرکہِ حق کے دوران بھارت کا غرور خاک میں ملا کر اسے عالمی سطح پر رسوا کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ بزدلانہ رویہ اپنایا ہے۔ پہلگام واقعے کی آڑ میں پاکستان کو دنیا میں دہشت گرد ملک ثابت کرنے کی گھناؤنی سازش کی گئی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستان دنیا بھر میں امن کا استعارہ بن چکا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ      افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردوں کو پاکستان میں تخریب کاری کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔    بھارت افغانستان کو پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے ایک لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن نے پاکستان پر حملوں کے دوران معصوم انسانوں اور مقدس عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے سے بھی گریز نہیں کیا، تاہم اللہ تعالیٰ نے ‘بنیان المرصوص’ کے ذریعے پاکستان کو عظیم فتح سے ہمکنار کیا۔
ملکی استحکام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے بتایا کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے 15 ہزار سے زائد علماء ‘پیغامِ پاکستان’ پر دستخط کر چکے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری قوم اور مذہبی قیادت اپنی افواج اور ریاست کے پیچھے متحد کھڑی ہے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *