بندر وکیل کا پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر درخت پر چڑھ گیا ، پیسے ہوا میں اڑانےکی ویڈیو وائرل

بندر وکیل کا پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر درخت پر چڑھ گیا ، پیسے ہوا میں اڑانےکی ویڈیو وائرل

بندر وکیل کا پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر درخت پر چڑھ گیا ، پیسے ہوا میں اڑانےکی ویڈیو وائرل

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر بلند شہر میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جہاں ایک بندر وکیل کے ہاتھ سے نقد رقم سے بھرا بیگ چھین کر درخت پر جا بیٹھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکیل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جائیداد کی رجسٹری کے لیے اسٹامپ پیپر خریدنے جا رہا تھا کہ کچہری روڈ پر اچانک ایک بندر نے اس کے ہاتھ سے بیگ چھین لیا اور قریبی درخت کی بلند شاخ پر چڑھ گیا۔

وکیل کے مطابق بیگ میں 2 لاکھ روپے نقد موجود تھے۔ درخت پر بیٹھے بندر نے بیگ کھولا اور اس میں موجود نوٹ ایک ایک کرکے نیچے پھینکنے لگا، جس سے وہاں موجود لوگوں میں ہلچل مچ گئی۔

واقعہ دیکھ کر وکلا، عدالت آنے والے افراد اور راہگیر درخت کے نیچے جمع ہوگئے اور ہوا میں اڑتے ہوئے نوٹ سمیٹنے لگے۔

رپورٹ کے مطابق بیگ میں موجود 2 لاکھ روپے میں سے 1 لاکھ 91 ہزار روپے تو واپس مل گئے، تاہم 9 ہزار روپے تاحال لاپتا ہیں۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *