ایران اپنے جوہری اور میزائل پروگرام کی سختی سے حفاظت کرے گا، ایرانی سپریم لیڈر کا اعلان

ایران اپنے جوہری اور میزائل پروگرام کی سختی سے حفاظت کرے گا، ایرانی سپریم لیڈر کا اعلان

ایران اپنے جوہری اور میزائل پروگرام کی سختی سے حفاظت کرے گا، ایرانی سپریم لیڈر کا اعلان

(ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اعلان کیا ہے کہ ایران اپنے جوہری اور میزائل پروگرام کی سختی سے حفاظت کرے گا،ایرانی عوام اپنے جوہری اور میزائل پروگرام کو “قومی اثاثہ” سمجھتے ہیں اور اس کی حفاظت پانی، زمین اور فضائی سرحدوں کی طرح کریں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے  پیغام میں کہا کہ “آج، خطے میں دنیا کی سب سے بڑی مہم اور جارحیت کے دو ماہ بعد، اور امریکہ کی اپنی منصوبہ بندی میں شرمناک ناکامی کے بعد، خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ایک نیا باب ابھر رہا ہے،”

انہوں نے دعویٰ کیا کہ  “خلیج فارس کے خطے کا روشن مستقبل ایسا ہوگا جس میں امریکہ موجود نہیں ہوگا، بلکہ یہ خطے کے عوام کی ترقی، سکون اور خوشحالی کے لیے ہوگا۔”

مجتبیٰ خامنہ ای نے مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی کو خطے کی عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہرایا، جو ان کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں اور تہران کی جانب سے خطے کے ممالک کو نشانہ بنانے کے باعث پیدا ہوئی ہے۔

ایرانی سپرلیم لیڈر نے کہا کہ “یہ ثابت ہو چکا ہے کہ خلیج فارس کے ممالک میں امریکی افواج کی موجودگی اور ان کے اڈے خطے میں عدم تحفظ کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔امریکی اڈے خود اپنی حفاظت کی صلاحیت نہیں رکھتے، دوسروں کو کیا سیکوریٹی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے جوہری اور میزائل پروگرام کی سختی سے حفاظت کرے گا،ایرانی عوام اپنے جوہری اور میزائل پروگرام کو “قومی اثاثہ” سمجھتے ہیں اور اس کی حفاظت پانی، زمین اور فضائی سرحدوں کی طرح کریں گے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *