16 سے25 جنوری کے دوران پنجاب میں برفباری کی خبریں پی ڈی ایم اے کی تردید

16 سے25 جنوری کے دوران پنجاب میں برفباری کی خبریں پی ڈی ایم اے کی تردید

16 سے25 جنوری کے دوران پنجاب میں برفباری کی خبریں پی ڈی ایم اے کی تردید

(ویب ڈیسک ) پی ڈی ایم اے پنجاب  نے 16 سے 25 جنوری کے دوران پنجاب میں برفباری اور شدید سردی بارے خبر کی تردید کردی۔

ڈی جی   پی ڈی ایم اے کا  کہنا ہے کہ لاہور یا پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید بارش و برفباری کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ  عوام الناس سے گزارش ہے کہ کسی بھی افواہ پر دھیان نہ دیں ۔18 جنوری تک سردی اور دھند کی شدت برقرار رہے گی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 17سے 18 جنوری  کو بالائی علاقوں مری و گلیات میں بارش و برفباری کی پیشگوئی ہے۔21 سے 22 جنوری کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ   بارش سے دھند و سموگ کی صورتحال میں کمی واقع ہو گی۔ دھند و سموگ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہدایات پر عمل کریں۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر عمل کریں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *