
ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق بیان پر چین کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت کی سخت مخالفت کرتا ہے اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا دھمکی کو تسلیم نہیں کرتا۔
اس سے قبل، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران مظاہرین کو پھانسی دیتا ہے تو امریکہ سخت کارروائی کرے گا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی صورتحال بہت خراب ہے اور وہ قتل عام کے بارے میں آگاہ ہیں، اور ایران میں ہلاکتوں کی صحیح تعداد جلد معلوم کر لی جائے گی۔
امریکی صدر نے ایرانی مظاہرین کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ احتجاج جاری رکھیں، جلد مدد پہنچنے والی ہے۔


















