
اسلام آباد: قومی پیغامِ امن کمیٹی کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور ملک دشمن قوتوں کا اصل نشانہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملوں کے خلاف پہلا فتویٰ بھی علما نے دیا تھا۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پیغامِ پاکستان کی روشنی میں متفقہ فتویٰ پر 15 ہزار علما و مشائخ کے دستخط موجود ہیں، جو دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف علما کے واضح مؤقف کی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی پیغامِ امن کمیٹی کا مقصد ملک میں امن، ہم آہنگی اور اتحاد کا فروغ ہے، اور ہم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔


















