نئے کرنسی نوٹ آنے کے بعد کیاپرانے نوٹ استعمال ہوں گے؟

نئے کرنسی نوٹ آنے کے بعد کیاپرانے نوٹ استعمال ہوں گے؟

نئے کرنسی نوٹ آنے کے بعد کیاپرانے نوٹ استعمال ہوں گے؟

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے 10 روپے سے لے کر 5 ہزار روپے تک تمام کرنسی نوٹوں کو نئے ڈیزائن کے ساتھ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ کاغذی کرنسی کے ساتھ ساتھ ایک پلاسٹک (پولیمر) نوٹ متعارف کرانے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس عمل میں کسی بھی موجودہ کرنسی نوٹ کو ختم نہیں کیا جائے گا، تاہم تمام مالیت کے نوٹ نئے ڈیزائن اور جدید سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ دوبارہ جاری کیے جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ رواں سال کے دوران متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔

حکام کے مطابق اس وقت ملک میں تقریباً 10 ہزار 260 ارب روپے کی کرنسی گردش میں ہے۔ پرانے نوٹوں کی تبدیلی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے حکومت تمام بینکوں کو واضح ٹائم لائن جاری کرے گی تاکہ موجودہ کرنسی کو نئے نوٹوں سے تبدیل کیا جا سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ نئی کرنسی سیریز کے باقاعدہ اجرا کے لیے جلد وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کی جائے گی۔

منصوبے کے تحت ایک مالیت کا نوٹ پلاسٹک پولیمر میٹریل پر جاری کیا جائے گا جبکہ باقی نوٹ کاغذی کرنسی کی صورت میں برقرار رہیں گے۔ پولیمر نوٹ کو خصوصی پلاسٹک مواد سے تیار کیا جائے گا اور اس کی پائیداری کا عملی جائزہ لیا جائے گا۔ اگر یہ نوٹ کاغذی کرنسی کے مقابلے میں زیادہ دیرپا ثابت ہوا تو مستقبل میں اسے مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔

حکام کے مطابق نئے کرنسی نوٹوں میں جدید ترین سیکیورٹی فیچرز اور جدید ڈیزائن شامل ہوں گے، جن کا مقصد جعلسازی کی روک تھام اور کرنسی کی پائیداری میں اضافہ کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا ارادہ ہے کہ رواں سال کے دوران تمام نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ مرحلہ وار متعارف کرائے جائیں تاکہ کیش کے نظام یا روزمرہ لین دین میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *