گوجرانوالہ:سوتیلی ماں نے 7سالہ بچی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ:سوتیلی ماں نے 7سالہ بچی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ:سوتیلی ماں نے 7سالہ بچی کو قتل کردیا

ویب ڈیسک: گوجرانوالہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں سوتیلی ماں نے 7 سالہ بچی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے حبیب پورہ میں پیش آیا، جہاں ملزمہ نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر کمسن بچی کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد ملزمان نے بچی کی لاش نالے میں پھینک دی۔

بچی کے لاپتا ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا۔ دورانِ تفتیش سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی، جس میں ملزمان کو موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ انہوں نے چادر میں کچھ چھپا رکھا تھا۔

پولیس نے شبہ کی بنیاد پر ملزمان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو انہوں نے قتل کا اعتراف کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *