مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر کل لاہور پہنچیں گے اجتماعات سے خطاب کریں گے

مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر کل لاہور پہنچیں گے اجتماعات سے خطاب کریں گے

مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر کل لاہور پہنچیں گے اجتماعات سے خطاب کریں گے

لاہور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر کل لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ علماء کرام، سماجی شخصیات اور پارٹی کارکنان سے ملاقات کریں گے۔

11 جنوری کو وہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں تعزیتی اجتماع اور مدارس کنونشن سے خطاب کریں گے اور بعد از نماز ظہر جامعہ مدنیہ جدید، رائیونڈ روڈ میں ختم بخاری کے اجتماع میں بھی شرکت کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان 12 جنوری کو بعد نماز ظہر صوبائی ڈیجیٹل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گے۔ اس دورے میں مرکزی کوآرڈینیٹر انجینئر ضیاء الرحمان، صوبائی امیر مولانا صفی اللہ اور سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار بھی ہمراہ ہوں گے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *