
(ویب ڈیسک ) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ ہزاروں ایرانیوں کے خون سے رنگین ہیں۔ ایرانیوں کا قاتل مظاہرین کا ہمدرد کیسے ہوسکتا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے قوم سے خطاب میں کہا کہ چند کم عقل اور ناتجربہ کار لوگ ٹرمپ کی باتوں میں آجاتے ہیں، امریکی صدر پہلے اپنے ملک میں ہونے والے مظاہروں پر توجہ دے۔ ایرانی نوجوان متحد ہیں اور کسی بھی دشمن کو شکست دینےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران میں چند عناصر شرانگیزی پھیلارہے ہیں، گزشتہ رات تہران اور کچھ دیگر شہروں میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، پرتشدد مظاہرین اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، امریکی صدر ان پرتشدد مظاہرین کی حمایت کر رہے ہیں، شرپسند عناصر نے صدر ٹرمپ سے امیدیں وابستہ کی ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ کچھ فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر ٹرمپ کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں۔
ایران میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں سے اتحاد کو برقرار رکھنے کی تاکید کی۔
آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ کل رات تہران اور دیگر مقامات پر لوگوں کے ایک گروپ نے اپنے ہی ملک کی عمارت کو تباہ کیا، اسلامی جمہوریہ کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔


















