
کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ مارکیٹ کا آغاز تیزی سے ہوا، تاہم موجودہ صورتحال کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 467 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1,85,075 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
کاروباری ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے پیچھے عالمی اور مقامی اقتصادی حالات اثرانداز ہو رہے ہیں۔


















