چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف نے واہگہ بارڈر پر نئے ارینا کا افتتاح کر دیا

چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف نے واہگہ بارڈر پر نئے ارینا کا افتتاح کر دیا



چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف نے واہگہ بارڈر پر نئے ارینا کا افتتاح کر دیا

لاہور: چیف منسٹر پنجاب مریم نواز شریف نے بطور مہمان خصوصی واہگہ بارڈر لاہور پر نو تعمیر شدہ ارینا کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اسے عوام کے لیے کھول دیا۔ تقریب میں سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، کور کمانڈر لاہور، وزراء اور سینئر بیورکریسی بھی موجود تھے۔

نئے ارینا میں شائقین کی نشستوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کر دی گئی ہے۔ توسیع کے علاوہ جوائنٹ چیک پوسٹ واہگہ پر نئی تعمیرات بھی مکمل کی گئی ہیں، جن میں تقسیمِ ہند کی عکاسی کے لیے ریلوے اسٹیشن کے ماڈل، سامانِ حرب اور یادگارِ شہداء پر مشتمل تھیم پارک شامل ہے۔

ارینا میں پاکستان میوزیم، اضافی دفاتر، پنجاب رینجرز کے جوانوں کے لیے بیرکس، نمازیوں کے لیے پریئر ایریا اور فوڈ کورٹس بھی موجود ہیں۔ مزید برآں، کار پارکنگ کی سہولیات اور شاہی قلعہ کی طرز پر دروازہ بھی نصب کیا گیا ہے۔

واہگہ پر قومی پرچم کی بلندی بھی بڑھا کر 115 میٹر سے 139 میٹر کر دی گئی ہے، جو ایشیا کا ساتواں اور جنوبی ایشیا کا بلند ترین پرچم ہے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *