
ویب ڈیسک:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کتنا ٹیکس ادا کررہے ہیں؟ پیٹرول، ڈیزل خریدنے پر ( لیوی) ٹیکس کی تمام تفصیلات سامنے آگئیں۔
وفاقی حکومت نے اگلے 15 دن یعنی 15 جنوری 2026 تک کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا۔
پیٹرول کی قیمت میں 10.28 روپے کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 253.17 ہوگئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 8.57 روپے کی کمی کے بعد 257.08 روپے ہوگئی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت پیٹرولیم لیوی کی مد میں 79.62 روپے فی لیٹر اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی (ماحولیاتی تحفظ کا ٹیکس) کی مد میں 2.50 روپے فی لیٹر وصول کر رہی ہے۔
اسی طرح، ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 75.41 روپے فی لیٹر اور آئل مارکیٹنگ مارجن 7.87 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
پیٹرول پر ان لینڈ فریٹ مارجن میں 81 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جو اب 8.97 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ آئل مارکیٹنگ مارجن 7.87 روپے اور ڈیلر کا مارجن 8.64 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔ پیٹرول پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی 2.50 روپے فی لیٹر کے حساب سے وصول کی جا رہی ہے۔


















