ٹک ٹاک پر نئی اشتہاری سہولت متعارف

ٹک ٹاک پر نئی اشتہاری سہولت متعارف



ٹک ٹاک پر نئی اشتہاری سہولت متعارف

اسلام آباد:ٹک ٹاک نے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے نیا خودکار اشتہاری نظام متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد کاروباری افراد کو ڈیجیٹل تشہیر میں مزید مضبوط بنانا ہے۔

اس نئے نظام “ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر” کے ذریعے کاروباری ادارے اپنی مارکیٹنگ مہمات کو آسانی سے ترتیب دے سکیں گے، نئی آڈئینس تک رسائی بڑھا سکیں گے اور ٹک ٹاک کی تخلیقی کمیونٹی سے براہِ راست جڑ سکیں گے۔

یہ سہولت ٹک ٹاک کے پاکستان میں مقامی کاروباروں کی حوصلہ افزائی کے طویل المدتی اقدامات کا حصہ ہے۔ اس سے قبل بھی ٹک ٹاک نے ماسٹرکلاسز اور تربیتی پروگرامز کے ذریعے چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کو عملی تربیت، تخلیقی وسائل اور مؤثر حکمتِ عملی فراہم کی ہے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *