نئے سال کی آمد پر صدر ٹرمپ نے اپنی بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

نئے سال کی آمد پر صدر ٹرمپ نے اپنی بڑی خواہش کا اظہار کر دیا



نئے سال کی آمد پر صدر ٹرمپ نے اپنی بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے فلوریڈا میں واقع مار-اے-لاگو میں نیو ایئر ایو کے شاندار ایونٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے دنیا بھر کے لیے امن کی خواہشات کا اظہار کیا۔

صحافیوں کے ایک  سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا  کہ  میرا عزم ہے کہ میں دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتا ہوں۔ صدر ٹرمپ نے خود کو امن کا علمبردار قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے 2025 میں آٹھ جنگوں کا خاتمہ کیا، جن میں بھارت-پاکستان جنگ، تھائی لینڈ-کمبوڈیا تنازع اور مشرق وسطیٰ کے مختلف تنازعات شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  وہ ابھی بھی روس اور یوکرین کے درمیان ممکنہ امن معاہدے میں ملوث ہیں۔ 



Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *