گوگل کی جانب سے جی میل صارفین کے لیے اہم اپ ڈیٹ

گوگل کی جانب سے جی میل صارفین کے لیے اہم اپ ڈیٹ

گوگل کی جانب سے جی میل صارفین کے لیے اہم اپ ڈیٹ

ویب ڈیسک: گوگل نے اپنے جی میل صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے تحت وہ اپنے پرائمری ‘@gmail.com’ ای میل ایڈریس کو کسی نئے ای میل ایڈریس میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ اکاؤنٹ ایڈریس تبدیل کرنے پر تمام محفوظ شدہ ڈیٹا، جیسے تصاویر، پیغامات اور ای میلز، مکمل طور پر محفوظ رہیں گے۔ گوگل نے اس فیچر کا بتدریج رول آؤٹ شروع کر دیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

صارفین نئے یا پرانے ای میل ایڈریس سے گوگل کی تمام سروسز جیسے جی میل، میپس، یوٹیوب اور ڈرائیو میں سائن ان کر سکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق، نیا جی میل ایڈریس بنانے کے بعد صارفین اگلے 12 مہینوں تک نیا ایڈریس نہیں بنا سکیں گے، تاہم پرانا ایڈریس دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

گوگل نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ای میل ایڈریس کی تبدیلی سے پہلے اپنی معلومات کا بیک اپ بنا لیں، کیونکہ اس عمل کے دوران بعض ایپ سیٹنگز ری سیٹ ہو سکتی ہیں۔

صارفین یہ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ فیچر فعال ہے یا نہیں، سیٹنگز میں جا کر ‘Personal Information’ کے سیکشن میں چیک کر سکتے ہیں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *