ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان



ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

سڈنی : آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پیٹ کمنز، کیمرون گرین اور کوپر کنولی کی واپسی ہوئی ہے۔ یہ تینوں کھلاڑی بھارت کے خلاف حالیہ سیریز کا حصہ نہیں تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ابتدائی اسکواڈ ہے اور اگر ضرورت پیش آئی تو اسکواڈ میں تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔ نئے اسکواڈ میں کپتان مچل مارش، زیوئیر بارٹلیٹ، ٹم ڈیوڈ، کوپر کنولی، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، گلین میکسویل، میتھیو کوہنیمن، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔جارج بیلی نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *