ویب ڈیسک: کرکٹ آسٹریلیا نے فروری 2026 میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اسکواڈ میں پیٹ کمنز، کیمرون گرین اور کوپر کنولی کی واپسی ہوئی ہے، جو حال ہی میں بھارت کے خلاف سیریز کے لیے منتخب نہیں ہوئے تھے۔
چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ کی حالت کے بارے میں پُراعتماد ہیں، اور انہیں امید ہے کہ تینوں کھلاڑی ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ابتدائی اسکواڈ ہے اور سپورٹ پیریڈ کے دوران ضرورت پڑنے پر تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان مچل مارش، زیوئیر بارٹلیٹ، کوپر کنولی، نیتھن ایلس، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمن، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
جارج بیلی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری 2026 سے انڈیا اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔


















