
ویب ڈیسک: نیویارک کے میئر، زہران ممدانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
وہ نیویارک سٹی کے پہلے مسلمان میئر ہیں جنہوں نے قرآنِ پاک پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، جو ایک تاریخی لمحہ ہے۔ نیویارک کے اٹارنی جنرل نے اُن سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں متعدد ارکان کانگرس اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔
زہران ممدانی، جو ایشیائی نژاد ہیں، نومبر 2025 میں نیو یارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتی ہونے کے باوجود آزاد امیدوار اینڈریو کومو کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق، نیو یارک میئر کے حالیہ انتخابات میں 2001ء کے بعد سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، جس سے یہ انتخاب تاریخی بن گیا۔


















