ویب ڈیسک: نادیہ خان پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ ہیں جو کئی دہائیوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں نادیہ خان اپنے بیٹے کے ساتھ دوست کی بیٹی کی مہندی کی تقریب میں شریک ہوئیں۔
نادیہ خان نے نیلے رنگ کا مخملی فرشی شلوار سوٹ زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ ان کے بیٹے نے سیاہ شلوار قمیض کے ساتھ بیج رنگ کی شال اوڑھی ہوئی تھی۔
تقریب میں نادیہ خانہ کو اپنے بیٹے اذان کے ساتھ بھارتی گانے پر ڈانس کرتے بھی دیکھا گیا، دونوں نے بھارتی گانے ’سینیوریٹا‘ پر رقص کیا، جس کی ویڈیو نادیہ خان نے خود انسٹاگرام پر شیئر کی جو بعد میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا۔
کئی صارفین نے بھارتی گانے پر ڈانس کرنے پر نادیہ خان کی حب الوطنی پر سوال اٹھائے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔



















