بھارت شکر ادا کرے ورنہ ہم سارے جہاز بھی گرا سکتے تھے: صدرِ مملکت آصف زرداری

بھارت شکر ادا کرے ورنہ ہم سارے جہاز بھی گرا سکتے تھے: صدرِ مملکت آصف زرداری

بھارت شکر ادا کرے ورنہ ہم سارے جہاز بھی گرا سکتے تھے: صدرِ مملکت آصف زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ دن شہید بینظیر بھٹو کی شہادت اور پاکستان کو بچانے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ہی دن پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو بچایا گیا۔

گڑھی خدابخش میں بینظیر بھٹو کی 18 ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ مودی کو اب پتہ چل گیا ہے کہ یہ پاکستان ہے، کوئی مذاق نہیں۔ فوج کے سربراہ نے بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر منہ توڑ جواب دیا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارت دنیا کا شکر ادا کرے ورنہ ہم ان کے سارے جہاز بھی گرا سکتے تھے۔ ہمارے آرمی چیف اور ائیر چیف نے ان پر رحم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *