سابقہ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان  شمشاد اختر انتقال کر گئیں

سابقہ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان  شمشاد اختر انتقال کر گئیں

سابقہ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان  شمشاد اختر انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک: سابقہ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)  شمشاد اختر انتقال کر گئیں، ڈاکٹر شمشاد اختر کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا، وہ ایس بی پی کی پہلی خاتون گورنر تھیں۔

2 جنوری 2006ء کو اسٹیٹ بینک کی 14 ویں گورنر بننے والی ششماد اختر کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر کراچی میں ادا کی جائے گی۔

شمشاد اختر حیدر آباد میں پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم کراچی اور اسلام آباد میں حاصل کی،پنجاب یونیورسٹی سے 1974 میں بی اے اکنامکس اور قائد اعظم یونیورسٹی سے ایم ایس سی اکنامکس کیا۔

انہوں نے یونیورسٹی آف سسیکش سے 1977ء یں ڈیولپمنٹ اکنامکس میں ایم اے اور برطانیہ میں پیسلے کالج آف ٹیکنالوجی سے 1970 میں معاشیات میں ڈاکٹریٹ کیا۔

شمشاد اختر عالمی بینک اور اقوامِ متحدہ سمیت کئی بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں اہم ذمہ داریاں نبھا چکی تھیں۔

حال ہی میں وہ نگراں وزیر خزانہ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔ ان کے انتقال کو ملک کے معاشی شعبے کا بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔  ملک بھر میں معاشی و سیاسی شخصیات کی جانب سے گہرے رنج و غم اور خراجِ عقیدت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *