
ویب ڈیسک: کرکٹ آسٹریلیا کو ایشز سیریز مہنگی پڑ گئی، کرکٹ آسٹریلیا کو پرتھ کے بعد ایم سی جی ٹیسٹ میں بھی کئی ملین ڈالرز کا نقصان ہو گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے اور چوتھے دن ٹکٹ کی مد میں 10 ملین ڈالرز کی آمدن متوقع تھی۔ ایم سی جی ٹیسٹ دوسرے دن ختم ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو 10 ملین ڈالرز کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔ 90 ہزار سے زائد شائقین کو تیسرے روز کی ٹکٹس ری فنڈ کئے جائیں گے۔ متعدد شائقین نے چوتھے روز کیلئے بھی ٹکٹس خرید رکھے تھے۔ ٹکٹ خریدنے والے شائقین کو خود کار طریقے کے تحت ٹکس کے پیسے واپس ملیں گئے۔
خیال رہے کہ پرتھ ٹیسٹ دو دن میں ختم ہوجانے کی وجہ سے میزبان بورڈ کو 4 ملین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ ایم سی جی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 4 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ ایم سی جی ٹیسٹ کے پہلے روز بڑی تعداد میں شائقین کی جانب سے میچ دیکھنے کا ریکارڈ قائم ہوا تھا۔ 94 ہزار 199 افراد نے پہلے دن میچ دیکھا۔ ایم سی جی ٹیسٹ کے دوسرے روز 92 ہزار 45 افراد نے اسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔


















