بینظیر بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاق کے استحکام کیلئے بے مثال جدوجہد کی، وزیراعظم

بینظیر بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاق کے استحکام کیلئے بے مثال جدوجہد کی، وزیراعظم

بینظیر بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاق کے استحکام کیلئے بے مثال جدوجہد کی، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو کی شہادت کے دن پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، عوامی حقوق اور وفاق پاکستان کے استحکام کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا: “آج ہم پاکستان کی عظیم بیٹی، سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی منا رہے ہیں۔ بینظیر بھٹو نے پاکستان کو ایک پُرامن، ترقی پسند اور جمہوری ریاست بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے۔

” انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت میں رواداری اور ہم آہنگی جیسی مثبت اقدار کو فروغ دیا، اور سیاسی عمل میں رواداری کی حوصلہ افزائی کی، جو قابل تحسین ہے۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو کی سیاسی میراث میں حب الوطنی کا جذبہ نمایاں ہے۔ انہوں نے خواتین کے حقوق اور اقلیتوں کی حفاظت کے لیے اہم اقدامات کیے۔ ان کی قربانیاں اور خدمات قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔

شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان میں رواداری، برداشت، قانون کی حکمرانی اور عوامی فلاح کے سفر کو آگے بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بینظیر بھٹو شہید کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ و چاہنے والوں کو صبر جمیل دے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *