ٹک ٹاک نے چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے نیا سیلف سروس ایڈورٹائزنگ حل متعارف کرادیا

ٹک ٹاک نے چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے نیا سیلف سروس ایڈورٹائزنگ حل متعارف کرادیا



ٹک ٹاک نے چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے نیا سیلف سروس ایڈورٹائزنگ حل متعارف کرادیا

کیلیفورنیا : ٹک ٹاک نے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے سائز کے کاروباری اداروں کے لیے ایک نیا سیلف سروس ایڈورٹائزنگ حل متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد کاروباری افراد کو پلیٹ فارم کی طاقت سے فائدہ اٹھا کر اپنے برانڈز کی ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

ٹک ٹاک فار بزنس ایڈز منیجر کے نام سے یہ جدید ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم کاروباری اداروں کو تخلیقی ٹولز، آسان اور مؤثر مارکیٹنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ اپنی آڈئینس تک پہنچ سکیں اور اپنی مہمات کو بہتر بنا سکیں۔

یہ نیا فیچر، ٹک ٹاک کے جاری عزم کا حصہ ہے، جو چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کی مدد کے لیے #GrowWithTikTok ماسٹر کلاس جیسے پروگرامز بھی چلا رہا ہے۔ ان پروگرامز کے ذریعے کاروباری افراد کو عملی تربیت، تخلیقی ٹولز اور بہترین طریقہ کار فراہم کیے جا چکے ہیں تاکہ وہ پلیٹ فارم پر اپنی موجودگی کو مزید مستحکم کر سکیں۔

ایک حالیہ عالمی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹک ٹاک کے 73 فیصد صارفین نے اشتہارات کے ذریعے ایسی نئی مصنوعات دریافت کیں جن کے بارے میں انہوں نے پہلے کبھی نہیں سوچا تھا۔ اس کے علاوہ، 78 فیصد صارفین کا کہنا تھا کہ انہوں نے نئے برانڈز کے بارے میں علم حاصل کیا جو وہ پہلے نہیں جانتے تھے۔

ٹک ٹاک کے اس نئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم سے چھوٹے اور درمیانے کاروباری ادارے تخلیقی طور پر اپنی مارکیٹنگ کو بہتر بنا سکتے ہیں اور نئے آڈئینس تک پہنچنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *