
ویب ڈیسک: جنوبی کوریا کی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار کم وو بن اور اداکارہ شن من آہ نے طویل رومانوی تعلق کے بعد شادی کر لی ہے، اور اس طرح انہوں نے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کر دیا ہے۔
دونوں فنکاروں کی ایجنسی “اے ایم انٹرٹینمنٹ” نے انسٹاگرام پر جوڑے کی ایک خوبصورت بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی۔ ایجنسی کی جانب سے جاری کی گئی پوسٹ میں کہا گیا: “آج اداکارہ شن من آہ اور اداکار کم وو بن باضابطہ طور پر ازدواجی رشتہ میں بندھ گئے ہیں۔ ہم ان کے اس نئے سفر کے آغاز پر ملنے والی محبت اور دعاؤں کے لیے دل سے شکر گزار ہیں۔”
ایجنسی نے مزید بتایا کہ شادی کے بعد بھی دونوں اداکار اپنے فنی سفر کو جاری رکھیں گے اور اسکرین پر اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرتے رہیں گے۔
کم وو بن اور شن من آہ کی شادی جنوبی کوریا کی شوبز انڈسٹری کی سب سے یادگار اور خوبصورت تقریبات میں شمار کی جا رہی ہے، جو مداحوں کے لیے ایک خوشی کا لمحہ بن چکا ہے۔


















