دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق



دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے تجارت، رابطہ کاری اور عوامی روابط کے فروغ کے لیے مزید تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ علاقائی امن و ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *