پاکستان سمیت شمالی نصف کرہ میں آج سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات

پاکستان سمیت شمالی نصف کرہ میں آج سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات



پاکستان سمیت شمالی نصف کرہ میں آج سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات

لاہور : آج پاکستان سمیت شمالی نصف کرہ میں رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات ہوگی۔ لاہور اور اس کے نواح میں دن کا دورانیہ تقریباً 10 گھنٹے 10 منٹ جبکہ رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 50 منٹ ہوگا۔ دوسرے شہروں میں یہ اوقات تھوڑے سے مختلف ہو سکتے ہیں۔

21 دسمبر کو شمالی نصف کرہ میں دن سب سے چھوٹا اور رات سب سے طویل ہوتی ہے، جو کہ سال کے باقی دنوں کی نسبت زیادہ طویل ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس فلکیاتی عمل کو “راس الجدی” کہتے ہیں، کیونکہ اس دن زمین کا محور سورج سے دور جھکا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کی روشنی کا دورانیہ کم اور دن کا دورانیہ مختصر ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد سے دنوں کے دورانیے میں اضافہ ہونا شروع ہو جاتا ہے، اور راتیں کم ہوتی جاتی ہیں۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *