پی آئی اے کی تاریخی نجکاری 23 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی مشیر برائے نجکاری

پی آئی اے کی تاریخی نجکاری 23 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی مشیر برائے نجکاری

پی آئی اے کی تاریخی نجکاری 23 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی مشیر برائے نجکاری

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے نجکاری، محمد علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ( پی آئی اے) کی تاریخی نجکاری 23 دسمبر کو اسلام آباد میں عمل میں آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں مختلف ادارے حصہ لیں گے، جن میں عارف حبیب، ایئربلیو اور لکی کنسورشیم شامل ہیں۔ محمد علی نے وضاحت کی کہ پی آئی اے کی نجکاری میں فوجی فرٹیلائزر براہ راست بولی میں شریک نہیں ہوگا، تاہم فوجی فرٹیلائزر کو کامیاب کنسورشیم کے ساتھ بعد میں شمولیت کا موقع دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ طریقے سے کیا جائے گا، اور یہ دہائیوں بعد ہونے والی سب سے بڑی نجکاری ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نجکاری کے طریقہ کار کو پہلے سے زیادہ سخت اور مضبوط کیا گیا ہے تاکہ تمام متعلقہ ادارے اور اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *