
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔ حکومت کاروباری افراد اور برآمد کنندگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ کے لیے ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم کو مالی سال 2025-2026 کی اب تک کی برآمدات اور درآمدات پر بریفنگ بھی دی گئی۔
اسی سلسلے میں وزیراعظم کی زیر صدارت انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے اجلاس بھی ہوا، جس میں متعلقہ اداروں کی کوششوں کو سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امیگریشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال وقت کی ضرورت ہے اور کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
وزیراعظم کو بیرون ملک غیر قانونی سفر کرنے والوں کے خلاف کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔


















