شدید دھند کے باعث پی آئی اے کا فوگ الرٹ فضائی آپریشن متاثر ہونے کا امکان

شدید دھند کے باعث پی آئی اے کا فوگ الرٹ فضائی آپریشن متاثر ہونے کا امکان

شدید دھند کے باعث پی آئی اے کا فوگ الرٹ فضائی آپریشن متاثر ہونے کا امکان

لاہور: پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید دھند کی وجہ سے فضائی سفر پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جس کے پیش نظر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے فوگ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ایئرلائنز کے ترجمان کے مطابق، دھند کی شدت کے باعث ایئرپورٹس پر پروازوں کی روانگی میں تاخیر یا شیڈول میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹکٹ بکنگ کے دوران اپنا درست اور متبادل رابطہ نمبر فراہم کریں تاکہ کسی بھی پرواز کی تاخیر یا شیڈول میں تبدیلی کے بارے میں انہیں بروقت آگاہ کیا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق، مسافر مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے پی آئی اے کے کال سینٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *