پاکستان کی ممبر قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کو فیفا کمیٹی میں تقرری

پاکستان کی ممبر قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کو فیفا کمیٹی میں تقرری



پاکستان کی ممبر قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کو فیفا کمیٹی میں تقرری

اسلام آباد: پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔ ممبر قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کو فیفا کی معزز ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں تقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ تقرری پاکستان کے لیے نہ صرف عالمی سطح پر کھیلوں میں نمائندگی کا موقع ہے بلکہ سیدہ آمنہ بتول پاکستان کی واحد نمائندہ ہیں جو فیفا کی مختلف کمیٹیوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق، یہ کامیابی موجودہ حکومت کی فٹبال کے فروغ کے لیے مسلسل اور سنجیدہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے فٹبال کو آزاد، شفاف اور میرٹ پر مبنی کھیل کے طور پر فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

گذشتہ دنوں وزیرِ اعظم نے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم آل خلیفہ سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی شفاف فٹبال فیڈریشن، ملک گیر فٹبال کی ترقی، اور بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کے عزم کی توثیق کی گئی۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *