گوگل نے نئے تیز ترین اے آئی ماڈل ‘جیمنائی 3 فلیش’ کو متعارف کرادیا

گوگل نے نئے تیز ترین اے آئی ماڈل ‘جیمنائی 3 فلیش’ کو متعارف کرادیا

گوگل نے نئے تیز ترین اے آئی ماڈل ‘جیمنائی 3 فلیش’ کو متعارف کرادیا

(ویب ڈیسک ) گوگل نے اپنے نئے اور تیز رفتار آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل ‘ جیمنائی 3 فلیش’ کو متعارف کرا دیا ہے۔ 

اس سے قبل نومبر 2025 میں کمپنی نے ‘جیمنائی 3 پرو’ پیش کیا تھا، جبکہ اب فلیش ورژن کو رفتار اور فوری ردِعمل کو مدنظر رکھتے ہوئے لانچ کیا گیا ہے۔

نام سے ظاہر ہے کہ جیمنائی 3 فلیش کو خاص طور پر تیز کارکردگی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ گوگل کے مطابق یہ ماڈل زیادہ تر پروموٹس پر گوگل سرچ جتنی تیزی سے جواب دیتا ہے، جس سے صارفین کو فوری اور مؤثر تجربہ حاصل ہوگا۔

اب جیمنائی ایپ میں ‘ جیمنائی 3 فلیش’ ڈیفالٹ ماڈل کے طور پر دستیاب ہوگا، جبکہ ‘جیمنائی 3 پرو’ استعمال کرنے کے لیے صارفین کو فاسٹ کے بجائے تھنکنگ ماڈل منتخب کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے گوگل کا کہنا ہے کہ جیمنائی 3 پرو اب بھی ایڈوانسڈ میتھ اور کوڈنگ کے لیے بہترین انتخاب ہے، تاہم فلیش ماڈل کو دیگر عمومی کاموں کے لیے زیادہ مؤثر قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق جیمنائی 3 فلیش، جیمنائی 2.5 فلیش کے مقابلے میں نمایاں طور پر بہتر ہے، اور بعض ٹیسٹس میں اس کی کارکردگی اوپن اے آئی کے’جی پی ٹی 5.2′  کے برابر رہی ہے۔

مزید یہ کہ گوگل سرچ کے ‘اے آئی موڈ’ میں بھی جیمنائی 3 فلیش کو ڈیفالٹ ماڈل بنا دیا گیا ہے۔ گوگل کا دعویٰ ہے کہ اب اے آئی موڈ صارفین کی ضروریات کو بہتر انداز میں سمجھے گا، زیادہ پیچیدہ سوالات کے جوابات دے سکے گا اور زیادہ درست نتائج فراہم کرے گا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *