حزیفہ رحمان کی 70 رنز کی اننگز بے سود بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی

 حزیفہ رحمان کی 70 رنز کی اننگز بے سود بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی



 حزیفہ رحمان کی 70 رنز کی اننگز بے سود بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی

دبئی: دبئی میں جاری ایشیا انڈر 19 ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی۔ 241 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم صرف 150 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے حزیفہ رحمان 70 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، جبکہ کپتان فرحان یوسف نے 23 رنز کی اننگز کھیلیں۔ جونیئر شاہینز کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہو سکے، جس کی وجہ سے ٹیم کو فتح حاصل نہ ہو سکی۔

میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 41.1 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔ بھارتی بلے بازوں میں آرون جارج 85، کنشک چوہان 46 اور آیوش مہاترے 38 رنز کے نمایاں سکور کے ساتھ شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے محمد صیام اور عبدالسبحان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، نقاب شفیق نے 2، جبکہ علی رضا اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا اور اب 49 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *