ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ کو یوٹیوب سے ہٹانے کی اصل وجہ سامنے آگئی

ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ کو یوٹیوب سے ہٹانے کی اصل وجہ سامنے آگئی

ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ کو یوٹیوب سے ہٹانے کی اصل وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: برطانوی ریئلٹی شو لو آئی لینڈ سے مشابہ پاکستانی ریئلٹی شو لازوال عشق کو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے پاکستان میں ہٹا دیا ہے۔ شو کی اب تک 50 اقساط نشر ہو چکی تھیں۔

شو کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر جاری بیان کے مطابق پروگرام سیاسی وجوہات کی بنا پر پاکستان میں دستیاب نہیں رہا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، برطانیہ، امریکا، فرانس اور جرمنی سمیت چند ممالک میں یہ شو وی پی این کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے شو کی معطلی یا پابندی کی وجوہات پر تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ اردو زبان میں پیش کیے جانے والے اس شو نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی تھی، جبکہ اس کے پہلے ٹریلر کو 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔ 100 اقساط پر مشتمل اس پروگرام کی میزبانی اداکارہ عائشہ عمر کر رہی ہیں۔

تاہم منفرد اور متنازع موضوع کے باعث شو کو پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا رہا۔ پروگرام کے خلاف پیمرا میں درخواست بھی دائر کی گئی، جس میں غیر شادی شدہ مرد و خواتین کو ایک ساتھ رہتے دکھانے کو ملکی، مذہبی اور سماجی اقدار کے منافی قرار دیا گیا۔

پیمرا نے شو کے خلاف متعدد شکایات موصول ہونے کی تصدیق کی ہے، تاہم ادارے نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، اس لیے معاملہ پی ٹی اے سے رجوع کیا گیا ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *